مرجائیں گے لیکن بی جے پی سے سمجھوتہ نہیں کریں گے : راہول

   

نئی دہلی: کانگریس قائد راہول گاندھی نے کہا ہے کہ بی جے پی نفرت کی سیاست کرتی ہے جبکہ کانگریس محبت کی دکان کھولتی ہے اور نظریہ کی جنگ لڑ رہی ہے اس لئے کوئی سمجھوتہ کسی بھی سطح پر نہیں کیا جائے گا۔کانگریس امیدوار اور دہلی پردیش کانگریس کے صدر دیویندر یادو کی حمایت میں دہلی کے بادلی اسمبلی حلقہ میں ایک ریالی سے خطاب کرتے ہوئے راہول نے آج کہا کہ ہم مر جائیں گے لیکن بی جے پی کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کریں گے ۔

کیونکہ ہمارا ہندوستان آئین، محبت اور بھائی چارے کا ہے ۔