مردم شماری 2021 میں ہندوستانیوں سے 31 سوالات کئے جائیں گے

,

   

٭ مردم شماری 2021 میں ہندوستانیوں سے 31 سوالات کئے جائیں گے۔ اِن سوالات میں شہریوں کی جانب سے استعمال کی جانے والی اشیاء کے بارے میں پوچھا جائے گا۔ اِن سے سوال کیا جائے گا کہ آپ کے گھر میں اہم اشیاء کیا ہیں۔ گھر کی چھت اور در و دیوار کے لئے کونسی اہم اشیاء استعمال کی گئی ہیں۔ پانی کی دستیابی کا ذریعہ کیا ہے۔ موٹر گاڑیوں ، ٹیلی ویژن، لیا۔ ٹاپ، کیمرہ، کمپیوٹر، ریڈیو اور انٹرنیٹ تک رسائی کے بارے میں بھی پوچھا جائے گا۔ شہریوں کی ملکیت میں کیا چیزیں ہیں۔ اِن کی تفصیلات حاصل کی جائیں گی۔ شہریوں سے اُن کے موبائیل نمبر بھی حاصل کئے جائیں گے۔ یہ نمبرات صرف مردم شماری سے متعلق مواصلات کے لئے ہوں گے۔