حیدرآباد ۔ 6 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : انتقال کرنے والے شخص کی تدفین کے 24 گھنٹے بعد گھر واپسی ہوئی ہے ۔ سننے میں یہ عجیب لگتا ہے مگر حقیقت میں اس طرح کا ایک واقعہ تاملناڈو کے ایروڈ کے قریب بنگلداپور میں پیش آیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق 55 سالہ مورتی جو کہ پیشہ سے مزدور ہے ۔ چند دن قبل گنے کے کھیتوں میں کام کرنے کے لیے تیرپور گیا تھا ۔ تاہم اتوار کی صبح ان کے بیٹے کارتی کو اطلاع ملی کہ ان کے والد مورتی کا انتقال ہوگیا ہے ۔ کارتی فوری وہاں پہونچا اور دیکھا کے اس کے والد مر چکے ہیں ۔ وہاں سے میت ( ڈیڈ باڈی ) کو اپنے آبائی گاوں کو لایا اور اتوار کی رات کو زمین کھود کر مورتی کو دفن کردیا گیا ۔ اس کے بعد سب گھر چلے گئے تاہم پیر کی شام مورتی زندہ گھر لوٹ آیا ۔ مورتی کو دیکھ کر افراد خاندان حیران رہ گئے ۔ کارتی اپنے باپ کو زندہ گھر میں آتے دیکھ کر پریشان ہوگیا ۔ اس کو باپ کے مرنے کا جتنا صدمہ تھا اس کو زندہ دیکھ کر اس سے زیادہ جھٹکا لگا جس کی اس نے فوری پولیس کو اطلاع دی ۔ پولیس نے ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔۔ ن