رائے پور: صدرجمہوریہ ہند دروپدی مرمو 24 مارچ کو اپنے چھتیس گڑھ کے دورے پر رائے پور پہنچیں گی، جہاں وہ ریاستی اسمبلی کی سلور جوبلی تقریبات میں شرکت کریں گی۔ قابل ذکر ہے کہ اس دن (24 مارچ) چھتیس گڑھ قانون ساز اسمبلی اپنی سلور جوبلی منا رہی ہے ۔ اس موقع پر ایک خصوصی پروگرام کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ صدر جمہوریہ بھی اس پروگرام میں شرکت کریں گی۔