مرکز، آسام اور الفا کے مابین سہ فریقی معاہدہ پر دستخط

   

نئی دہلی: مرکزی حکومت ، آسام سرکار اور یونائیٹڈ لبریشن فرنٹ آف آسام (اَلفا) کے مابین نئی دلی میں ایک سہ فریقی معاہدے پر دستخط کئے گئے ۔ اِس معاہدہ کا مقصد، شمال مشرقی خطہ میں دیرپا امن قائم کرنا ہے ۔ اس معاہدہ پر وزیر داخلہ امت شاہ کی موجودگی میں دستخط کیے گئے ۔ اِس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ، شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم کی رہنمائی میں وزارتِ داخلہ نے ایک ایسے شمال مشرق کے خاکے پر کام کیا ، جو انتہا پسندی ، تشدد اور تنازعہ سے پاک ہو۔ شاہ نے کہا کہ اس معاہدہ میں اَلفا نے ، جو آسام کا سب سے پرانا شورش پسند گروپ ہے ، تشدد کا راستہ ترک کرنے سے اتفاق کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 2014 میں این ڈی اے حکومت کی تشکیل کے بعد سے آسام میں تشدد کے واقعات میں 87 فیصد ، اموات کی تعداد میں 90 فیصد اور اغوائکے وارداتوں میں 84 فیصد کمی آئی ہے ۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے ، اِس سہ فریقی معاہدے کے بارے میں کہا ہے کہ یہ معاہدہ ، امن اور ترقی کی جانب آسام کے سفر میں ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے ۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں ، انہوں نے کہا کہ اِس معاہدہ سے ، آسام میں دیرپا ترقی کیلئے راستہ ہموار ہوگا۔ انہوں نے اِس اہم حصولیابی میں شامل سبھی کی کوششوں کی تعریف کی ہے ۔