مرکزکے دباؤ سے میرے خلاف مقدمہ درج

   

چیف منسٹر آسام کو روکنے والے ٹی آر ایس لیڈر کا الزام
حیدرآباد۔/11ستمبر، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر آسام ہیمنت بسوا شرما کے دورہ حیدرآباد کے موقع پر مائیک چھیننے کی کوشش کرنے والے گوشہ محل کے ٹی آر ایس لیڈر نند کشور داس نے کہا کہ نئی دہلی کے دباؤ کے نتیجہ میں ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر کے خلاف کسی بھی نازیبا بیان کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ نند کشور داس نے آج ٹی آر ایس کی مہیلا قائدین کے ساتھ بیگم بازار میں کے سی آر کی تصویر کو دودھ سے نہلایا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دہلی کی اہم شخصیوں کے دباؤ کے نتیجہ میں ان کے خلاف عابڈز پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کے سی آر کے خلاف بی جے پی قائدین کے بیانات کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے چاہے کتنے ہی مقدمات کا سامنا کیوں نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی قائدین مذہبی بنیادوں پر منافرت پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ عوام کو مشتعل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مقدمات سے خوفزدہ نہیں ہوں گے۔ نند کشور نے کہا کہ ملک کے عوام چاہتے ہیں کہ قومی سیاست میں کے سی آر حصہ لیں اور عنقریب قومی سیاسی پارٹی کا اعلان کریں۔ر