مرکزی حکومت شاہین باغ کے مظاہرین سے بات چیت کیلئے تیار

,

   

نئی دہلی: مرکزی وزیر قانون روی شنکر پرساد نے بتایا کہ مرکزی حکومت شاہین باغ کے مظاہرین سے بات چیت کرنے تیار ہے جو سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کیخلاف پچھلے قریب دو ماہ سے مظاہرہ کررہے ہیں۔ مرکزی وزیر نے بتایا کہ مرکزی حکومت شاہین باغ کے مظاہرین سے بات چیت کیلئے تیار ہے اور سی اے اے کیخلاف ان کے غلط فہمیوں کا ازالہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 15 دسمبر سے دہلی کے شاہین باغ میں خواتین سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کیخلاف احتجاج کیلئے بیٹھے ہیں۔ ا س دوران موسم بھی کافی خراب تھا۔ سخت سردی تھی اس کے باوجود بھی مظاہرین ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے۔ اس موقع پر خواتین نے اپنے معصوم بچوں کو بھی یہاں لے کر آئیں ہیں۔ حکومت نے ان کے مضبوط ارادوں کے سامنے گھٹنے ٹیک دئے اور بات چیت کیلئے خود پہل کی۔