مرکزی حکومت کے خلاف بی آر ایس کا احتجاج

   

وزراء ارکان اسمبلی و کونسل کی شرکت ، مودی کے پتلے نذر آتش
حیدرآباد /23 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) تلنگانہ کے مختلف اضلاع ہیڈ کوارٹرس پر بی آر ایس کے قائدین نے مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کے پتلے نذر آتش کئے ۔ بی جے پی ڈاؤن ڈاؤن کے نعرے لگائے ان احتجاجی پروگرامس میں وزراء بی آر ایس کے ارکان اسمبلی ارکان قانون ساز کونسل کے علاوہ دوسرے قائدین نے شرکت کی ۔ بی ار ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی آر نے تلنگانہ میں ضامن روزگار اسکیم کے فنڈز کا مرکزی حکومت کی جانب سے بیجا استعمال کرنے کا الزام عائد کرنے اور ان فنڈز کو واپس طلب کرنے کے خلاف احتجاجی دھرنے منظم کرنے کی پارٹی کیڈر کو ہدایت دی تھی ۔ نرمل کے پرورفیسر جئے شنکر سہ چوراستہ پر منعقدہ احتجاجی دھرنے کی ریاستی وزیر جنگلات اے اندرا کرن ریڈی نے قیادت کی اور وزیر اعظم کا علامتی پتلا نذر آتش کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد بی جے پی مرکزی اقتدار سے بے دخل ہوجائے گی ۔ ضلع نرمل میں 12 کروڑ روپئے کے مصارف سے کسانوں کے شیڈس تعمیر کئے گئے ہیں ۔نظام آباد میں احتجاجی دھرنا سے خطاب کرتے ہوئے رکن اسمبلی جیون ریڈی نے تلنگانہ سے ناانصافی کرنے کا مرکزی حکومت پر الزام عائد کیا اور کہا کہ آندھراپردیش ، ٹاملناڈو ، کرناٹک اور اڈیسہ میں ضامن روزگار اسکیم کے تحت شیڈس تعمیر کئے گئے ہیں اس پر مرکزی حکومت کو کوئی اعتراض نہیں ہے ۔ صرف تلنگانہ پر اعتراض کرتے ہوئے تلنگانہ کے خلاف گمراہ کن مہم چلانے کا الزام عائد کیا ۔ن