مرکزی حکومت کے خلاف کانگریس کا احتجاج اڈانی معاملات کی جانچ کا مطالبہ

   

حیدرآباد۔10۔ فروری (سیاست نیوز) کانگریس پارٹی نے اڈانی کمپنیوں کے معاملات کی جانچ کا مطالبہ کرتے ہوئے مشیرآباد میں احتجاج منظم کیا۔ قومی جنرل سکریٹری آل انڈیا یوتھ کانگریس انیل کمار یادو کی قیادت میں آر ٹی سی کراس روڈ پر احتجاج منظم کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی کا علامتی پتلا نذر آتش کیا گیا ۔ کانگریس قائدین نے کہا کہ پارلیمنٹ میں اپوزیشن کے مطالبہ کے باوجود حکومت تحقیقات کے لئے تیار نہیں ہے۔ راہول گاندھی نے اڈانی اور وزیراعظم نریندر مودی کے روابط کو بے نقاب کیا جس کے نتیجہ میں پارلیمنٹ کے ریکارڈ سے راہول گاندھی کی تقریر حذف کردی گئی ۔ انیل کمار یادو نے کہا کہ اگر بے قاعدگیوں کے معاملہ میں حکومت سنجیدہ ہے تو اسے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینی چاہئے یا پھر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی نگرانی میں تحقیقات کرائی جائیں۔ اے آئی سی سی کی اپیل پر کانگریس پارٹی نے ملک کے مختلف علاقوں میں احتجاج کی تیاری کرلی ہے ۔ انیل کمار یادو کے علاوہ سابق کارپوریٹرس محمد واجد حسین ، شریمتی آر کلپنا یادو ، کانگریس قائدین وی کرشنا ، ایس وینکٹ ، جی شنکر ، نیاز احمد اور دوسروں نے احتجاج میں حصہ لیا۔ر