مرکزی حکومت21 جون کے بعد کہاں سے دے گی ویکسین : اروند کیجریوال

,

   

کورونا وبا کی دوسری لہر کے دوران اپنے بیانات اور الزامات سے مسلسل مرکزی حکومت پر حملہ آوررہنے والی دہلی حکومت نے اب ایک نیا سوال چھیڑا ہے ۔دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے نے پوچھا ہے کہ ’مرکزی حکومت نے 21 جون سے ویکسین دینے کی بات کہی ہے لیکن 21 جون کے بعد یہ ویکسین کہاں سے آئے گی؟ یہ بڑا سوال ہے، وزیر اعلی اروند کیجریوال نے جمعرات کے روز سرس پور واقع نو تعمیر شدہ آکسیجن اسٹوریج سنٹر کے معائنہ کے دوران کہا کہ ‘یہ اچھاہے کہ مرکزی حکومت نے 21 جون سے ویکسین دینے کی بات کی ہے۔ تاہم انہوں نے یہ فیصلہ سپریم کورٹ کے دباؤ کے بعد لیا ہے۔ لیکن 21 جون کے بعد یہ ویکسین کہاں سے آئے گی؟ یہ ایک بڑا سوال ہے‘۔ اس دوران وزیر اعلی کے ہمراہ نائب وزیر اعلی منیش سسودیا اور وزیر صحت ستیندر جین بھی موجود تھے۔