مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا آج اجلاس

   

حیدرآباد /23 ڈسمبر ( راست ) مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہ جمادی الاخر 1444ھ بتاریخ 24 ڈسمبر بروز ہفتہ 5.30 بجے شام بمقام خانقاہ کامل آستانہ شطاریہ ، دبیرپورہ حیدرآباد زیر نگرانی مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری معتمد صدر ، مجلس علماء دکن منعقد ہوگا ۔ معزم اراکین رویت ہلال کمیٹی سے شرکت کی خواہش کی گئی ہے اور عامتہ المسلمین سے خواہش کی جاتی ہے کہ جس کسی کو چاند نظر آئے وہ فون نمبر 24603597 پر 8 بجے تک اور 8 بجے کے بعد فون نمبرات 24576832 / 24513246/ 24521088 پر یا موبائل نمبرات 93919645951/ 9866112393/ 9000008138 / 9885151354 پر رویت کی صورت میں اطلاع دیں تاکہ شرعی شہادت کی تکمیل کے بعد اعلان کیا جاسکے ۔ رویت ہلال کمیٹی نے رویت کے سلسلہ میں معقول انتظامات کئے ہیں تاکہ حصول اطلاعات میں سہولت ہو ۔