حیدرآباد ۔9۔جنوری (سیاست نیوز) مرکزی وزارت اقلیتی امور کے سکریٹری ڈاکٹر چندر شیکھر کمار 10 جنوری کو حیدرآباد کا ایک روزہ دورہ کریں گے ۔ وہ اقلیتی بہبود کے عہدیداروں کے ساتھ اجلاس میں پردھان منتری جن وکاس کاریکرم اسکیم پرتلنگانہ میں عمل آوری کا جائزہ لیں گے۔ مرکز نے یہ اسکیم اقلیتی آبادی والے علاقوں میں معاشی اور سماجی ترقی کیلئے شروع کی ہے۔ مرکزی اسکیم پر عمل آوری ریاستی حکومتوں کے اشتراک سے انجام دی جائے گی ۔وہ تلنگانہ وقف بورڈ اور تلنگانہ حج کمیٹی کے عہدیداروں سے ملاقات کریں گے۔ حج 2025 کے انتظامات اور اوقافی جائیدادوں کے ریکارڈس کے کمپیوٹرائزیشن سے متعلق ومشی پورٹل کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیں گے۔1