مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر سے ریاستی وزیر سرینواس گوڑ کی ملاقات

   

حیدرآباد ۔30 ۔ ستمبر (سیاست نیوز) مرکزی وزیر اسپورٹس انوراگ ٹھاکر نے تلنگانہ میں کھیل کود کی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے مرکز سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ ریاستی وزیر اسپورٹس سرینواس گوڑ نے مرکزی وزیر سے ملاقات کی۔ انہوں نے بتایا کہ ریاستی حکومت ہر گاؤں میں اسپورٹس کے فروغ کیلئے سہولتیں فراہم کر رہی ہے۔ مرکزی وزیر نے ریاست میں اسپورٹس کی سرگرمیوںکی حوصلہ افزائی پر مسرت کا اظہار کیا۔ انوراگ ٹھاکر سے ریاستی وزیر سرینواس گوڑ کی ملاقات احمد آباد میں ہوئی۔ مشہور بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو موجود تھیں۔ر