مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے دہلی پولیس کو حکم، قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے

,

   

نئی دہلی: دارالحکومت دہلی کے جہانگیر پوری میں ہوئے تشدد پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے پیر کے روز سخت رخ اپناتے ہوئے دہلی پولیس کے افسران کو قصور واروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے اور مثال پیش کرنے کا حکم دیا تاکہ ایسے حادثات دوبارہ نہ ہوں۔ وہیں دہلی پولیس کمشنر راکیش استھانا نے پیر کے روز بتایا کہ تشدد معاملے میں اب تک دونوں طبقوں کے 23 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس معاملے کی جانچ جرائم یونٹ کو سونپی گئی ہے اور اس کے لئے 14 ٹیمیں بنائی گئی ہیں۔ اس درمیان، شمال مشرقی دہلی کے تشدد متاثرہ جہانگیر پوری علاقے میں بڑی تعداد میں سیکورٹی اہلکاروں کے جوانوں کو تعینیات کیا گیا ہے۔ ان میں فساد مخالف ٹیم کے جوان بھی شامل ہیں۔ افسران نے پیر کے روز یہ جانکاری دی۔