مرکزی وزیر رام داس اتھولے کا ”گو کرونا“ نعرے لگاتے ہوئے ویڈیو ہوا وائیرل

,

   

ویڈیو میں مرکزی وزیر رام داس اتھولے ممبئی میں چینی قونصل جنرل ٹانگ گواسائی اور بدھسٹ پادریوں کے ساتھ ملکر نعرے لگاتے دیکھائی دے رہے ہیں۔

ممبئی۔ چونکہ دنیا بھر میں کرونا وائرس کی وباء تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہے‘ مختلف ممالک اپنے اپنے انداز میں اس وباء سے بچنے کی کوشش کررہے ہیں۔

وہیں اٹلی نے غیرمعمولی اقدام میں ملک بھر میں تحدیدات عائد کردئے ہیں اور کچھ ممالک اور کچھ ممالک تشخیصی مراکز کی تعمیر میں جٹ گئے ہیں‘

تو ایسے حالات میں ہمارے مرکزی وزیر رام داس اتھولے کا ایک ویڈیو تیزی کے ساتھ وائیرل ہورہا ہے جس میں وہ ”گو کرونا“ مطلب ”کرونا جا“ کا نعرہ لگاتے ہوئے دیکھائی دے رہے ہی

ں۔ریپلکن پارٹی آف انڈیا(آر پی ائی) کے صدرویڈیو میں مرکزی وزیر رام داس اتھولے ممبئی میں چینی قونصل جنرل ٹانگ گواسائی اور بدھسٹ پادریوں کے ساتھ ملکر نعرے لگاتے دیکھائی دے رہے ہیں۔

مبینہ طور پر کہاجارہا ہے کہ 20فبروری کے روز مذکورہ ویڈیو گیٹ وے آف انڈیاکے پاس ایک دعائیہ اجتماع کے دوران لیاگیا ہے‘ جس نے نٹیزنس کو منقسم کردیاہے

ویڈیو دیکھیں۔

YouTube video

جیسے ہی منگل کے روز ویڈیو وائیرل ہونا شروع ہوا تو ایک نٹیزن نے تبصرہ کیاکہ ”کیوں کسی نے یہ نہیں سونچا کے وباء کو چلے جا کہنے سے وہ چلی جائے گی“۔

تاہم اتھولے صرف ایک نہیں ہیں‘ ایک ویڈیوجس میں عورت فولک گیت کے ساتھ استفسار کررہی ہیں کہ ”کرونا وائرس ملک چھوڑ کر جا“ جو وائیرل ہوا ہے

یہاں پر لوگوں کے کچھ ردعمل پیش کئے جارہے ہیں

https://twitter.com/RoflGandhi_/status/1237234246432854016?s=20

https://twitter.com/RoflGandhi_/status/1237234246432854016?s=20