جگتیال۔ 4؍دسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔ جگتیال ضلع کانگریس پارٹی سینیرقاید و ایم ایل سی جیون ریڈی نے اندرابھون جگتیال اپنی رہائش گاہ پر پی سی سی رکن عاملہ گری ناگا بھوشنم اور یم پی پی نندیا اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کومخاطب کرتے ہویے کہا کہ چار سال قبل الیکشن میں ٹی آریس نے 100 دنوں میں متھیم پیٹھ شوگر فیکٹری کھولنے کا وعدہ کرکے آج تک شوگر فیکٹری کو بحال نہیں کی جسکی وجہ سے ضلع کے گنے کے کاشتکاروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ چیف منسٹر کے سی آر 7 ڈسمبر کو ضلع کا دورہ کررہے ہیں۔ اس دوران انہوں نے مطالبہ کیا کہ شوگر فیکٹری کو بحال کرنے ضروری اقدامات کئے جائیں۔کسانوں کو ہلدی بورڈ لانے کے لیے بانڈ پیپر لکھنے والے ایم پی اروند نے ابھی تک اپنا وعدہ پورا نہیں کیا۔ اگر ووٹروں کو بانڈ پیپر لکھنے والے ایم پی نے اپنا وعدہ پورا نہیں کیا تو اس کے خلاف مجرمانہ کارروائی کی جا سکتی ہے۔ مرکز اور ریاست دونوں پر تلنگانہ کے عوام کو دھوکہ دینے کی سازش رچنے کا الزام لگایا۔ اگر سونیا گاندھی اور راہول گاندھی پر الزامات ہیں تو وہ دفتر بلا کر تحقیقات کریں گے۔کیا وہ ان کے گھر جائیں گے اور کویتا کی تحقیقات کریں گے؟ ایم ایل سی رمن کو بھی سی بی آئی دفتر بلا کر پوچھ گچھ کی گئی۔