حیدرآباد ۔ 26 نومبر (سیاست نیوز) مرکزی حکومت نے ریاستوں کو گڈس اینڈ سرویس ٹیکس (جی ایس ٹی) معاوضہ جاری کیا ہے۔ اس سال اپریل سے جون تک ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو جی ایس ٹی معاوضہ کے طور پر 17,000 کروڑ روپئے جاری کئے گئے ہیں۔ مرکزی محکمہ فینانس نے جمعہ کو ایک بیان میں اس کا انکشاف کیا ہے۔ اس معاوضہ میں تلنگانہ کو 542 کروڑ روپئے جاری کئے گئے جبکہ آندھراپردیش کو جاری کردہ رقم 682 کروڑ روپئے ہے۔ مرکزی حکومت نے موجودہ مالیاتی سال کے دوران جی ایس ٹی معاوضہ کے 1,15,662 کروڑ روپئے جاری کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ مرکز نے وضاحت کی ہیکہ اکوٹبر تک جمع شدہ سیس کی جملہ رقم صرف 72,147 کروڑ روپئے وصول ہوئی مگر مرکز نے اپنے ذاتی وسائل سے 43,515 کروڑ روپئے جاری کی ہے۔ن