مرکز کی ’ناکام پالیسیاں“ کویڈ 19کی دوسری لہر کے ذمہ دار۔ راہول گاندھی

,

   

دہلی۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کی زیر قیادت مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کانگریس قائد راہول گاندھی نے ہفتہ کے روم کہاکہ حکومت کی ناکام پالیسیوں کی وجہہ سے ملک میں کویڈ19وباء کی دوسری لہر زور پکڑ رہی ہے۔

ٹوئٹر کے ذریعہ کانگریس لیڈر نے حکومت پر زوردیاکہ ٹیکہ اندازی میں تیزی لائیں اور مہاجر ورکرس کے ہاتھ میں پیسے رکھیں تاکہ ملک کی معیشت دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑے ہوسکے۔

گاندھی نے ہندی میں ٹوئٹ کیاکہ”ملک میں کرونا وائرس کی دوسری لہر میں شدت اور مہاجرین ورکرس کو دوبارہ ہجرت کرنے پر مجبور کرنے کی وجہہ مرکزی حکومت کی ناکام پالیسیاں ہیں۔ ٹیکہ اندازی میں تیزی کے علاوہ یہ ضروری ہے کہ ان کے ہاتھوں میں پیسے دئے جائیں۔ عام آدمی کی زندگی اور ملک کی معیشت دونوں کے لئے۔

مگر مغرور حکومت کو اچھے تجاویز سے الرجی ہے“

ملک میں بڑی تیزی کے ساتھ کویڈ19کے معاملات میں اضافہ کے ساتھ اور ممبئی او ردہلی جیسے میٹروپولٹین شہروں میں امکانی لاک ڈاؤن کے پیش نظر مہاجرین پھر ایک مرتبہ اپنی آبائی ریاستوں کی طرف رخ کررہے ہیں۔

یومیہ اساس پر کویڈ 19کے معاملات میں اضافہ نے نیا ریکارڈ بنایاہے جوپچھلے24گھنٹوں میں 1.45لاکھ نئے معاملات کے اندراج پر مشتمل ہے‘ جس کی وجہہ سے مرکزی وزرات صحت کے بموجب ہندوستان میں کویڈ 19کے جملہ معاملات1,32,05,926تک پہنچ گئے ہیں۔