مرکز کے خلاف ایل آئی سی ایجنٹس کی ملک گیر ہڑتال

   

حیدرآباد ۔ 25 ۔ اکتوبر (پریس نوٹ) ایل آئی سی آفیسرس ، ایمپلائیز اور ایجنٹس کی مختلف یونینوں اور اسوسی ایشنس کا 29 اکتوبر کو حیدرآباد میں اجلاس ہوگا ۔ اجلاس میں ایل آئی سی پالیسیوں کی مخالفت میں اضافہ کیلئے مرکزی حکومت کے خلاف مہم گیر احتجاج کا فیصلہ کیا جائے گا۔