مرگی کے عالمی یوم بیداری کا پوسٹر جاری ڈاکٹر کے مسلسل علاج سے بیماری کا خاتمہ ممکن

   

جے پور ۔ راجستھان کے وزیرصحت پرسادی لال مینا نے مرگی (صرع) سے متعلق بیداری کے عالمی دن کے موقع پر مرگی سے متعلق آگہی کا آج یہاں پوسٹر جاری کیا۔ مینا نے آج اپنی رہائش گاہ پراس پوسٹرکو جاری کرتے ہوئے کہا کہ مرگی کا مرض لاعلاج نہیں ہے ۔ معالجین کے مشورے پر ادویات کے مسلسل استعمال سے اس مرض سے نجات مل سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی بیماری کی جلد تشخیص سے ہی اس کا علاج ممکن ہے ۔ اس موقع پر سینئر آچاریہ اور ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ آف نیورولوجی ڈاکٹر بھاونا شرما نے بتایا کہ مرگی کی بیماری پر مختلف ذرائع سے عوامی بیداری کے ذریعہ معاشرے میں پھیلی غلط فہمیوں اور توہمات کو دور کیا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے ریاست بھر میں مرگی کو ختم کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ اس موقع پر سینئر آچاریہ ڈاکٹر بی ایل کماوت، ڈاکٹر دنیش کھنڈیلوال، ڈاکٹر شیلیش دکشٹ، ڈاکٹر دیپک جین، ڈاکٹر راہل گپتا، ڈاکٹر راکیش اگروال اور دیگر ڈاکٹر موجود تھے ۔