مزاحمتی محاذ کے ترجمان فہیم داشتی کی پنچ شیر میں موت

,

   

کابل۔ ٹولو نیوز نے پنچ شیر میں ایک ذرائع کے حوالے سے خبر دی کہ اتوار کے روز صوبہ پنچ شیر میں لڑائی کے دوران مزاحمتی محاذ کے ایک ترجمان فہیم داشتی مارے گئے ہیں۔

کھاماں پریس کے مطابق داشتی جماعت اسلامی پارٹی کے سینئر ممبر او رافغان صحافیوں کے فیڈریشن کے ایک رکن تھے۔ مذکورہ پنچ شیر وادی ہندو کش پہاڑیوں میں آتی ہے جو کابل سے ایک اندازے کے مطابق90میل دور ہے۔

کئی مہینوں کے معاملات میں موافق حکومت کے دستوں کو ڈھیرکرنے کے بعد ملک کے بیشتر حصہ پر اپنا قبضہ جمانے والے افغان طالبان پنچ شیر پر کنٹرول میں ناکام تھی۔

کھاماں پریس کی خبر ہے کہ یہ واقعات ایسے وقت میں پیش ائے ہیں جب صوبہ پنچ شیر میں جمعہ کی رات کشیدگی کا ماحول تھا اور وادی پر طالبان کے قابض ہوجانے کی اطلاعات موصول ہورہی تھیں۔

تاہم مزاحمتی دستوں نے اس طرح کے دعوؤں کو مسترد کردیاہے۔اسپوتنیک نے اتوار کے روز خبردی کہ ان کے سب کے درمیان مزاحمتی محاذ کے لیڈر احمد مسعود نے اگر صوبہ چھوڑ کرجانے کے لئے تیار ہے تو وہ طالبان سے بات کرنے اورلڑائی کو روکنے کے لئے بھی تیار ہیں

۔ مسعود نے یہ بھی کہاکہ قومی مزاحمتی محاذ طالبان کے ساتھ اسلامی اصول اوراقدار کے مطابق نااتفاقیوں کے پرامن حل نکالنے کے لئے سنجیدہ ہے