مسئلہ تحفظات پر وزیراعظم ملک کو گمراہ کررہے ہیں : مایاوتی

,

   

لکھنؤ ۔ 24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے وزیراعظم نریندر مودی پر تحفظات کے مسئلہ پر ملک کو گمراہ کرنے کا الزام عائد کیا۔ مایاوتی نے ایک ٹوئیٹ میں لکھا کہ ’’وزیراعظم نریندر مودی کی طرف سے ملک کو اس بات پر گمراہ کرنے کی کوشش جاری ہیں کہ تحفظات بدستور برقرار رہیں گے حالانکہ درحقیقت یہ بھی ایک اور جملہ ہی ہے جیسا کہ کانگریس نے اپنے دورحکمرانی میں درج فہرست ذاتوں، طبقات و قبائل کو دیئے جانے والے تحفظات کو مکمل طور پر غیرکارکرد اور بے اثر کر رکھا تھا‘‘۔ مایاوتی نے سوال کیا کہ ’’اس کے علاوہ مرکز اور ریاستوں میں بی جے پی کی حکومتیں دلتوں، قبائلیوں اور دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی) کے حقوق تلف کرنے کیلئے کام کررہی ہیں جو سرکاری ملازمتوں میں انہیں تحفظات کے طور پر دیئے گئے تھے۔ بی ایس پی کی سربراہ نے یہ بھی کہا کہ ’’بی جے پی اور وزیراعظم نریندر مودی کو چاہئے کہ اس مسئلہ پر حساب کتاب (اعدادوشمار) پیش کریں‘‘۔