مسئلہ فلسطین کا حل سعودی عرب کی اولین ترجیح

   

ریاض ۔ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین کا حل سعودی عرب کی ترجیح اول ہے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ بانی مملکت شاہ عبد العزیز کے دور سے لے آج تک فلسطین، سعودی عرب کی خارجہ پالیسی میں سرفہرست رہا ہے۔فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے عالمی دن کے موقع پر متعلقہ ادارے کو روانہ کئے گئے مکتوب میں وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کے حقوق نا قابل تقسیم اور تصرف ہیں۔انہوں نے فلسطینی عوام کے حقوق کے لئے جدوجہد کرنے والی تنظیموں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب فلسطینی عوام کے حقوق کے لئے دفاع کرتا رہے گا یہاں تک کہ انہیں ان کے جائز حقوق مل جائیں۔سعودی عرب نے2002 میں مسئلے کے حل کے لئے فارمولہ پیش کیا تھا جسے تمام عرب ممالک کی تائید حاصل ہے۔فلسطین کی آزاد ریاست کے قیام اور ملک بدر عوام کی واپسی کے علاوہ بیت المقدس کو دار الحکومت تسلیم کئے بغیر یہ مسئلہ حل نہیں ہوگا۔قابض اسرائیلی افواج کی طرف سے فلسطینی سر زمین پر یہودی بستیاں قائم کرنے عالمی قوانین اور انسانی حقوق کے چارٹرکی صریح خلاف ورزی ہے۔