مساجد شہید کرنے والوں کے اقتدار کو عوام نے ختم کردیا: چیف منسٹر

   

حیدرآباد 2 اگسٹ (سیاست نیوز) مساجد کو شہید کرنے والوں کے اقتدار کو عوام نے ختم کردیا۔ چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے سیکریٹریٹ کی مساجد کو شہید کئے جانے کا حوالہ دیتے ہوئے یہ بات کہی اور کہا کہ شہر میں تعمیرات کے نام پر مساجد کو شہید کرنے والوں کو عوام نے سبق سکھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار میں بی آر ایس نے شہر کی ترقی کیلئے کچھ نہیں کیا بلکہ شہر کو قلی قطب شاہ نے بسایا اور آصف جاہوں نے ترقی دی جبکہ سکندرآباد کو انگریز دور میں بسایا گیا اور یہاں انگریزوں کی فراہم کردہ سہولتیں آج بھی موجود ہیں ۔ چندرا بابو نائیڈونے تلگودیشم دور میں اور راج شیکھر ریڈی نے اپنے دور میں سائبرآباد کو آباد کیا جو ترقی یافتہ علاقوں میں ایک ہے ۔ کانگریس حکومت چوتھا شہرماچرلہ بسانے جارہی ہے جو نیویارک کے طرز پر تعمیر کیا جائے گا۔چیف منسٹر نے بتایا کہ کرشنا اور گوداوری سے شہر کو پانی کی سربراہی کیلئے کانگریس حکومت میں اقدامات کئے گئے تھے اور اب اس کو توسیع کی منصوبہ بندی بھی کانگریس حکومت میں کی جا رہی ہے۔3