مساج سنٹر پر دھاوا ، 4 گرفتار

   

حیدرآباد 19 فروری (سیاست نیوز) قلب شہر نارائن گوڑہ میں غیرقانونی طور پر چلائے جارہے مساج سنٹر پر دھاوا کرتے ہوئے 4 افراد بشمول آرگنائزر کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے بموجب 24 سالہ پی وینکٹیش علاقہ نارائن گوڑہ میں تھینک یو ریفریش بیوٹی اینڈ ہیلت کیر کے نام پر ایک مساج سنٹر چلارہا تھا اور اِس کی آڑ میں قحبہ گری میں بھی ملوث ہورہا تھا۔ اِس بات کی اطلاع ملنے پر ٹاسک فورس پولیس نے یہاں دھاوا کرتے ہوئے وینکٹیش اور اس کے ساتھ تین افراد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے اس کارروائی میں 6800 روپئے نقد، 9 موبائیل فون اور دیگر اشیاء برآمد کرتے ہوئے اُسے پولیس نارائن گوڑہ کے حوالہ کردیا۔