مسافر طیارہ کے کاک پٹ ونڈو پر شہد کی مکھیوں کا جھنڈ

,

   

کولکتہ ۔ 19 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)کولکتہ کے ایر پو رٹ پر مسافروں کو ایک عجیب مشکل کا سامنا کرنا پڑا ۔ اگرتلہ جانے والے ایک طیارہ کے کاک پٹ ونڈو پر شہد کی مکھیوں کا جھنڈ چپک گیا تھا ۔ عملہ نے شہد کی مکھیوں کو ہٹانے کی بہت کوشش کی مگر وہ بری طرح ناکام ہوگئے۔ پرواز میں ساڑھے تین گھنٹے تاخیر ہوئے ۔ یہ طیارہ کولکتہ سے شمال مشرقی شہر اگرتلہ جارہا تھا۔ اس میں بنگلہ دیش کے وزیر اطلاعات کے علاوہ 136 مسافر سوار تھے ۔ شہد کی مکھیوں کو ہٹانے کے لئے ونڈ اسکرین کے وائپر استعمال کئے گئے مگر مکھیوں کو ہٹایا نہیں جاسکا۔ آخر میں فائر بریگیڈ کو طلب کرنا پڑا۔ پانی کی بوچھاڑ سے انہیں ہٹایا گیا۔