مستحق کسی ووٹر کا نام لسٹ سے نہیں نکالا جائیگا:تحصیلدار

   

یلاریڈی ۔4 نومبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یلاریڈی ڈیویژن آفس میں آج آر ڈی او نہ ہونے پر تحصیلدار پریم کمار کی زیر صدارت ایس آئی آر سے متعلق کل جماعتی قائدین کیساتھ اجلاس منعقد کرتے ہوئے کہا کہ ایس آئی آر کے تحت انجام دئیے گئے پروگرام کے بعد کسی مستحق ووٹر کا لسٹ سے نام حذف نہیں کیا جائیگا۔ ہر فرد کو حق رائے دہی کا حق دینے کے مقصد سے فہرست رائے دہندگان تیار کی جارہی ہے۔ الیکشن کمیشن نے پہلی ایس آئی آر فہرست کی اجرائی کی تاریخ کو 30 نومبر تک توسیع کی ہے۔ تحصیلدار نے مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین سے مزید کہا کہ ایس آئی آر کا عمل مکمل شفاف و ذمہ داری کیساتھ متعلقہ عہدیداروں نے اپنا کام بخوبی انجام دیا ہی۔ ایس آئی آر کی متعلقہ رپورٹ قائدین کو پڑھ کر سناتے ہوئے متعلقہ پرچہ جات قائدین کو بھی دئیے گئے۔ اس موقع پر کل جماعتی قائدین میں دیویندر، عبدارزاق، ستیش کمار، اظہر قادری ودیگر موجود تھے۔