مستحکم اور اجتماعی ترقی کیلئے تعلیم مضبوط ہتھیار

   

انقرہ : ترکی کے صدر رجب طیب اردغان نے کہا ہے کہ مستحکم اور اجتماعی ترقی کیلئے انسانیت کے ہاتھ کا قوّی ترین آلہ ’تعلیم‘ہے ۔انہوں نے کہا کہ تعلیم کے شعبے میں اٹھائے گئے اقدامات کے ساتھ ہم نے ترکی کو ایسے مقام پر پہنچا دیا ہے جہاں ہر حوالے سے اس کی مثال پیش کی جاتی ہے ۔صدر اردغان نے ، دارالحکومت انقرہ میں وزارت تعلیم اور اقتصادی ترقی و تعاون تنظیم او ای سی ڈی کے تعاون سے منعقدہ، پیشہ وارانہ تعلیم کے سربراہی اجلاس میں ویڈیو پیغام کے ذریعے شرکت کی۔پیغام میں انہوں نے اجلاس کے وسیلہ خیر و برکت بننے کی تمنّا ظاہر کی اور کہا ہے کہ پائیداراقتصادی بڑھوتی اور اجتماعی ترقی کے لئے انسانیت کے ہاتھ کا مضبوط ترین آلہ تعلیم ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ” تعلیم عالمگیر انسانی حق ہے ۔ کوئی بچہ خواہ دنیا کے کسی بھی گوشے میں کیوں نہ ہو معیاری تعلیم تک رسائی کا حق رکھتا ہے۔صدر اردغان نے کہا ہے کہ حالیہ 20 سالوں میں ہم نے ہر سالانہ بجٹ میں سب بڑا حصہ تعلیمی بجٹ کا رکھا ہے ۔ تعلیم کے شعبے میں اٹھائے گئے اقدامات کے ساتھ ہم نے بڑے پیمانے پر پیش رفت کو یقینی بنایا ہے ۔ ہم نے ترکی کو ایسے مقام پر پہنچا دیا ہے جہاں ہر حوالے سے اس کی مثال پیش کی جاتی ہے “۔انہوں نے کہا ہے کہ پیشہ وارانہ تعلیم نے خواتین کو روزگار کی فراہمی میں بھی نہایت اہم پیش رفت دِکھائی ہے ۔