مستقبل قریب میں’ڈیزاسٹرس پی ایم‘ فلم بھی بنے گی

,

   

وزیراعظم نریندر مودی پر مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی کا اشاروں اشاروں میں نشانہ

کلکتہ ۔ سابق وزیراعظم من موہن سنگھ کی زندگی پر بنی فلم’ دی ایکسڈینٹل پرائم منسٹر‘‘ پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیر اعلی ممتا بنرجی نے اشاروں اشاروں میں وزیراعظم نریندرمودی کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہاکہ مستقبل میں ’ڈیزاسٹرس پی ایم‘ فلم بنے گی

۔وزیراعلی ممتا بنرجی شمالی 24پرگہ میں جاترا اتسو کا افتتاح کرتے ہوئے کہاکہ فلم’ دی ایکسڈینٹل پرائم منسٹر‘‘ کے پیچھے بی جے پی او روزیراعظم نریندر مودی کی پروپگنڈہ مشنری کا ہاتھ ہے۔ یہ ڈرامے بازی کے علاوہ کچھ نہیں جو اگلے انتخابات کے پیش نظر بنائی گئی ہے۔

لیکن جلد ہی دی ڈیزاسٹرس پی ایم فلم بھی بنے گی۔ ممتا نے کہاکہ میں کانگریس کی ورکر نہیں ہوں ‘ میری پارٹی ترنمول کانگریس ہے ۔

انہو ں نے کہاکہ ہر ایک کو ائینہ میں دیکھنا چاہئے ‘ نہ چہرے پر مسکراہٹ ہے اور نہ ہی مزاح ہے لوگ چہرے کو دیکھ کرکہتے ہیں’’ارے باباگبر سنگھ آرہا ہے‘‘۔یاجبر سنگھ آرہا ہے۔

وزیراعلی نے یہ تبصرہ فلم ’دی ایکسڈینٹل پرائم منسٹر‘‘ کے ریلیز ہونے کے دو گھنٹہ بعد ہی کیاہے۔

خیا ل رہے کہ کلکتہ کے مرکزی علاقے میں واقع ’’ہند ائی نوکس سنیما‘‘ میں فلم ’ دی ایکسیڈنٹل پرائم منسٹر‘‘ کی اسکریننگ ہوئی تھی مگر یوتھ کانگریس کے احتجاج کی وجہہ سے روک دی گئی۔

وزیراعلی ممتا بنرجی نے پروگرام میں مودی حکومت کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہاکہ گذشتہ پانچ سالوں میں مودی حکومت نے فلاح وبہبود کے لئے کچھ نہیں کیا۔