مسجدالحرام میں زائرین کی تعدادکم ہونے لگی

   

ریاض: مسجدالحرام میں زائرین کی تعداد کم ہونے لگی، مسجدالحرام اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں 10 لاکھ زائرین نماز جمعہ ادا کریں گے۔مکہ کی جامع مسجد کے امام شیخ عبدالرحمان السدیس نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ زائرین مسجدالحرام اور عبادات کے تقدس کو برقرار رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ زائرین اپنا وقت موبائل فون، فوٹوگرافی میں ضائع نہ کریں۔انتظامیہ نے زائرین کو ماسک اور چھتری استعمال کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔


روس کی اپنے باشندوں کو ٹریول ایڈوائزی جاری
ماسکو: مشرق وسطیٰ میں بدلتی صورتحال کے پیش نظر روس نے اپنے باشندوں کو ٹریول ایڈوائزی جاری کردی۔ ٹریول ایڈوائزری میں مشرق وسطیٰ، لبنان اور فلسطینی علاقوں کا سفر نہ کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہے۔ روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ روسی باشندے مشرق وسطی کے علاقوں، خاص طور پر اسرائیل، لبنان اور فلسطینی علاقوں کا سفر کرنے سے گریز کریں۔