مسجد اقصی 2 ماہ بعد دوبارہ کھل گئی

,

   

مسجد اقصی 2 ماہ بعد دوبارہ کھل گئی

یروشلم: کورونا وائرس کی وجہ سے دو ماہ تک بند رہنے کے بعد یروشلم کی مسجد اقصیٰ کے احاطے جو سعودی عرب میں مکہ اور مدینہ کے بعد اسلام کا تیسرا مقدس مقام ہے اسے اتوار سے ایک بار پھر نمازیوں کےلیے کھول دیا گیا ہے، سیکڑوں افراد مسجد میں نماز پڑھنے کےلیے جوق درجوق چلے گئے،بی بی سی کی خبر کے مطابق سینکڑوں افراد جن میں سے بہت سے حفاظتی ماسک پہنے ہوئے تھے انہوں نے اللہ اکبر کے نعرے لگائے جب وہ مسجد کے لکڑی کے دروازوں پر کھڑے تھے ، جبکہ کچھ نے زمین کو بوسہ دیا۔

YouTube video

اس کے بعد انہیں مسجد کے ڈائریکٹر عمر الکسوانی نے سب کا استقبال کیا ، اور انہوں نے صبر کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

اسی جگہ پر قبۃ الصخرۃ بھی ہے۔

ٹائمز آف اسرائیل کی خبر کے مطابق نمازوں کےلیے کھلی جگہ پر نشان لگا دیئے گئے کہ ان ان حصوں میں نماز پڑھی جاۓ گی ، جن میں سے ہر ایک میں 50 افراد ہوں گے۔

اسلام کی سب سے پاکیزہ جگہوں میں سے ایک

مسجد اقصیٰ اسلومی مقدسات کا ایک حصہ ہے، جس پر صرف اسلام کا ہی حق ہے، یہودیوں سے اسکا کچھ تعلق نہیں ہے، انہوں مسجد اقصی پر ناجائز قبضہ کیا ہے۔