مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں نمازعید سے متعلق اہم اعلان

   

مکہ مکرمہ: سعودی عرب میں مسجد الحرام مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی جنرل پریذیڈنسی نے اہم اعلان میں کہا کہ ‘مسجد الحرام میں نماز عیدالفطر کی امامت شیخ صالح بن حمید جبکہ مسجد نبویؐ میں شیخ احمد بن علی الحذیفی کریں گے ’۔ میڈیا کے مطابق عیدالفطر کی نماز چہارشنبہ 10 اپریل کی صبح 6 بجکر 19 منٹ پر مسجد الحرام میں ادا کی جائے گی۔ جبکہ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں صبح 6 بجکر 20 منٹ پر نماز عید ادا کی جائے گی۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں پیر کی شام عیدالفطر کا چاند نظر نہیں آیا،مملکت میں عید الفطر چہارشنبہ 10 اپریل کو ہو گی ۔ ایوان شاہی نے کہا تھا کہ‘منگل9 اپریل رمضان کی 30 تاریخ ہوگی اور چہارشنبہ 10 اپریل کو عیدمنائی جائے گی۔