مسجد الحرام کو معطر اور سینیٹائز کرنے پر3500 افراد مامور

   

مکہ مکرمہ ۔ حج2020 میں 3500 صفائی کارکن مسجد الحرام کو معطر، سینیٹائز اور صاف ستھرا رکھنے کا فریضہ انجام دے رہے ہیں۔سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق حرم مکی کے شعبہ انتظامی امور کے سیکریٹری محمد الجابری نے کہا ہے کہ مسجد الحرام کی انتظامیہ حرم شریف کے قالینوں کو صاف کرنے اور انہیں کورونا وائرس سے محفوظ بنانے کیلیے ایک ادارہ قائم کیا ہے۔ مسجد الحرام ، اس کے خارجی صحنوں، اداروں کی روزانہ دس مرتبہ صفائی کی جارہی ہے۔ 3500 کارکن جن میں خواتین بھی شامل ہیں اعلی درجے کی خوشبو سے مسجد الحرام کو معطر کررہے ہیں۔ یہ خوشبو خاص طور پر حرم شریف کے لیے حاصل کی گئی ہے۔علاوہ ازیں اول درجے کے سینیٹائزر اور بہت عمدہ قسم کا جراثیم کش ادویات بھی استعمال کی جارہی ہیں۔الجاابری نے کہا ہے کہ حرم شریف کو دھونے کے لیے روزانہ 54 ہزار لیٹر جراثیم کش مادہ استعمال کیا جارہا ہے۔ حرم شریف کو دھونے کے لیے 95 مشینیں استعمال کی جارہی ہیں۔ 2400 لیٹر سینیٹائز کرنے والا مادہ استعمال ہورہا ہے۔نو سو لیٹر مادہ ہاتھوں سے سینیٹائز کرنے میں خرچ ہورہا ہے۔1050 لیٹر خوشبویات معطر کرنے کے لیے استعمال کی جارہی ہیں۔الجابری نے کہا کہ حج اور زیارت پر آنے والوں کے لیے خدمت ہمارے لیے اعزاز کا باعث ہے۔انتظامیہ کی ہر ممکن کوشش یہ ہیکہ حرم شریف کے زائرین سہولت اور آسانی سے عبادت کریں اور انہیں کسی قسم کی زحمت نہ ہو۔