مسجد حرام میں ہزاروں سیاہ کیڑوں کی آمد

,

   

جنگلی کیڑوں کے ماہرین بھی کیڑوں کے پھیلاؤ سے حیران ہیں۔

مکہ۔غیرمعمولی اور سابق میں اس طرح کا نہیں دیکھاگیا نظارے میں ہزاروں سیاہ کیڑے مقدس مسجد حرام اور شہر کے ایک بڑے حصہ میں داخل ہوگئے جس کی وجہہ سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا

۔ایک وطنی 64سالہ عبدوالوہاب سرور نے بتایاکہ ’’ ہفتہ کی رات میں مسجد حرام میں نماز ادا کررہا تھا‘ اور چاروں طرف کیڑے پھیلاے ہوئے تھے ‘ نہ صرف وسیع عریض صحن میں بلکہ کعبتہ اللہ شریف کے اردگرد بھی وہ موجو دتھے‘‘۔

انہوں نے مزیدکہاکہ’’ میں نے اپنی ساری زندگی مکہ میں گذاردی مگر کبھی اس طرے کا نظارہ نہیں دیکھا‘‘۔

واقعہ کے عینی شاہدین نے پیر کی رات کو سوشیل میڈیا پر ویڈیوز اور فوٹوز بھی پوسٹ کئے جس میں صاف طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ہزاروں کی تعداد میں سیاہ کیڑے جس کا تعلق ٹرو کرکٹ فیملی سے ہے کعبتہ اللہ شریف کے اردگرد اور سعودی عرب میں مسجد کی دیوار وں او رفلور پر پھیلاے ہوئے ہیں۔

صوبہ مکہ کے امارات نے ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے لکھا کہ22ٹیمیں مقرر کی گئی ہیں جس میں 130ممبرس شامل ہیں تاکہ اس مسلئے کو حل کیاجاسکے’’ عازمین کی سہولت او حفاظت کو ذہن میں رکھتے ہوئے‘‘ یہ اقدامات اٹھائے گئے ہیں

جنگلی کیڑوں کے ماہرین بھی کیڑوں کے پھیلاؤ سے حیران ہیں۔

ڈاکٹر جیاک جوڈاس ’’ اتنی بڑی تعداد میں پہلی مرتبہ میں نے یہ کیڑے دیکھے ہیں۔ مجھے کوئی حیرت نہیں لوگ اسی طرح کی بات کہہ رہے ہیں‘‘

https://www.youtube.com/watch?v=f6tedU2UZLo

https://twitter.com/albaid4/status/1082372125166575616