مسجد نبویؐ میں یکم محرم سے جائے نمازیں بچھانے کا فیصلہ

,

   

مدینہ منورہ ۔ مسجد نبوی میں کورونا احتیاطی تدابیر اختیارکرتے ہوئے یکم محرم سے صفیں (جائے نمازیں) بچھانے کا آغازکر دیا جائے گا۔ ادارہ امور حرمین کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بچھائی جانے والی صفوں پر نمازیوںکے درمیان فاصلہ متعین کرتے ہوئے نشانات بھی لگائے جائیں گے۔سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق کورونا وائرس سے بچاو کے لیے مسجد نبویﷺ کے صحنوں سے مصلے اٹھا لئے گئے تھے جبکہ آنے والوں کو ہدایات جاری کی گئی تھیں کہ اپنی جائے نماز ہمراہ لے کر آئیں۔مدینہ منورہ میں ادارہ امور مسجد نبوی ﷺ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یکم محرم 1442 ہجری سے مسجد نبوی ﷺکے صحنوں اور کی جانے والی توسیع کے مقامات پر صفیں حسب سابق بچھانے کے انتظامات کر لیے گئے ہیں۔صفیں بچھانے کا آغاز یکم محرم سے کیا جائے گا۔ کارکنوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ صفوں میں نمازیوں کے لیے فاصلے کی نشاندہی کے لیے نشانات لگائیں۔ صفوں پر ایک نمازی سے دوسرے کے درمیان کم از کم 180 سینٹی میٹر کا فاصلہ رکھا جائے گا۔ اس حوالے سے فاصلہ رکھتے ہوئے صفوں پر نشانات بھی لگائے جا رہے ہیں۔واضح رہے کورونا سے بچاو کے لیے مارچ کے اوائل میں حرمین میں بھی نماز باجماعت پر پابندی عائد کی گئی تھی۔