مسجد نبویؐ میں 2 سال بعد رمضان کا افطاردسترخوان سجے گا

   

مدینہ المنورہ : مسجد نبوی ؐکی انتظامیہ نے اس سال ماہ رمضان میں افظار کیلئے دستر خوان لگانے کے امور کا جائزہ لیا ہے۔رمضان میں ان امور کی متعلقہ کمیٹی نے کورونا وائرس کے پیش نظر احتیاطی اقدامات کے حوالے سے چند نکات پیش کیے ہیں۔سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق مسجد نبوی کی انتظامیہ نے اس سال رمضان میں دسترخوان لگانے کی سفارشات متعلقہ کمیٹی سے طلب کی تھیں جس کے بعد اس سال دسترخوان لگانے کے ضوابط جاری کردئیے ہیں۔مزید براں مسجد نبوی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جو افراد مسجد میں دسترخوان لگانے کے خواہش مند ہیں وہ متعلقہ کیٹرنگ سے معاہدہ کرکے افظاری کا سامان مہیا کرنے کے پابند ہوں گے۔کمیٹی نے اپنی سفارشات میں مزید کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے سماجی فاصلے کا خاص خیال رکھتے ہوئے مسجد کی ہر صف میں صرف 5 نمازی ہی بیٹھیں گے۔اس کے علاوہ مزید کہا کہ سماجی فاصلہ ختم ہونے کی صورت میں ہر صف میں 12 نمازی ہوں گے جبکہ تعداد اس سے تجاوز نہیں کرے۔مزید کہا کہ صرف روزے دار صف میں ایک جانب قبلہ رج کرکے بیٹھیں گے اور ان کے سامنے کسی کو بیٹھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔اسی اثناء میں دسترخوان لگانے کے لیے لائسنس حاصل کرنے کا عمل آئندہ ماہ سے شروع کیا جائے گا۔