احمد آباد۔ کانگریس صدر راہول گاندھی نے بے روزگاری ‘ کسانوں کے مسائل‘ نو ٹ بندی ‘ جی ایس ٹی او ردہشت گرد مسعود اظہر کی سالوں قبل ہوئی رہائی کو لے کر منگل کے روز وزیراعظم نریند ر مودی پر نشانہ لگایا۔
راہول گاندھی نے کہاکہ ’پلواماں میں میں مسعود اظہر نے حملے کیا۔ میں نریندرمودی جی سے پوچھنا چاہتاہوں کہ کیابی جے پی کی حکومت اور واجپائی کی مسعود اظہر کو قندھار نہیں پہنچایا؟اجیت ڈوال اسے لے کر گیاتھا‘‘۔
انہوں نے دعوی کیا کہ جس دن پاکستان کے ساتھ تناؤ تھا‘ اس دن نریندر مودی نے اپنے دوست کو پانچ ہوائی اڈے بیچ دئے ۔کانگریس صدر نے کہاکہ ’ اس کے الٹ ہم نے تین ریاستوں کے اسمبلی الیکشن میں ہماری حکومت نے دس دنوں کے اندر قرض معافی کی بات کی تھی۔
ہم نے حکومت تشکیل دینے کے دس دن کے اندر ہم نے قرضہ معاف کردیا‘‘۔