مسلسل تیسری مرتبہ ممتا بنرجی نے مغربی بنگال کے چیف منسٹر کی حیثیت سے لیا حلف

,

   

مغربی بنگال میں 8دور کے اسمبلی انتخابات میں ٹی ایم سی نے 213سیٹوں پر جیت حاصل کی ہے۔
کلکتہ۔ترنمول کانگریس(ٹی ایم سی) سربراہ ممتا بنرجی نے چہارشنبہ کے روز مسلسل تیسری مرتبہ مغربی بنگال کے چیف منسٹر کے طور پر حلف لیاہے۔

گورنر جگدیپ دھنکر نے انہیں حلف دلایاہے۔مغربی بنگال میں 8دور کے اسمبلی انتخابات میں ٹی ایم سی نے 213سیٹوں پر جیت حاصل کی ہے۔وہیں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)نے 77سیٹوں پر جیت حاصل کی ہے۔

حلف لینے کے بعد ممتا نے کہاکہ”بنگال الیکشن کو دیکھنے والے تمام لوگوں کا میں شکریہ ادا کرتی ہوں۔ میری پہلی ترجیح کویڈ19سے نمٹنا ہے۔ دوسرا میں آج اور ابھی سے تمام سیاسی جماعتوں پر زوردیتی ہوں کے میدان میں اتریں تاکہ تشدد پر قابو کیاجاسکے۔

نظم ونسق میں اپنے ہاتھ میں رکھ رہی ہوں۔ حالات سے نمٹنے کی ضرورت کے مطابق میں پولیس کا تعینات کروں گی“۔انہوں نے مزید کہاکہ ”ایک مرتبہ وباء ختم ہوجانے کے بعد ایک بڑا جشن میں منعقد کروں گی“

YouTube video

درایں اثناء مذکورہ گورنر نے کہاکہ ان کی پہلی ترجیح الیکشن کے بعد ریاست میں رونما ہوننے والے ہولناک تشدد کو روکنا اور ختم کرنا ہے۔ دھنکر نے کہاکہ”تیسری معیادکے لئے میں ممتا جی کو مبارکباد پیش کرتاہوں۔

ہماری ترجیحات اس تشدد کو ختم کرنا ہوگا جس نے معاشرے کو شدید متاثر کیاہے۔ مجھے بہت امید ہے کہ مذکورہ چیف منسٹر عجلت کے ساتھ نظم ونسق کو بحال کرنے کے اقدامات اٹھائیں گے“۔

ممتا نے2011میں سی پی ائی ایم کے 34سال اقتدار کو زوال پذیر کرتے ہوئے پہلی مرتبہ مغربی بنگال کی چیف منسٹر بنی تھیں۔