نئی دہلی۔تشدد کے دوران چہارشنبہ کے روز مسلمانوں نے اپنے ہی علاقے میں دہشت پھیلانے والے ایک ہندو نوجوان کو پکڑا۔مگر صلہ رحمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلمانوں کو کسی قسم کا نقصان پہنچائے بغیر اس کو پولیس کے حوالے کردیا۔
پیر کے روز سوشیل میڈیا پر وائیرل ایک ویڈیو میں مذکورہ شخص جو لگا رہا تھا کہ پرتشدد ہجوم کاحصہ ہے‘ مسلمانوں کے ساتھ بدسلوکی کرتا‘ اور نعرہ لگاتے ہوئے کہاکہ ”مسلمان پاکستان جاؤ“و غیر ہ دیکھائی دے رہاتھا۔
وہ لوگوں کومسلمانوں پر حملہ کرنے کے لئے اکسارہاتھا۔جو واضح انداز میں اس بات کا دعوی کررہاتھا کہ پولیس کی اس کو حمایت حاصل ہے۔
نعرے لگاتے ہوئے خود کو ویڈیوبھی مذکورہ شخص نے ہی شوٹ کیاتھا”پولیس انتظامیہ زندہ باد“ نعروں کی وجہہ سے اس کی سونچ کا موقف ظاہر ہورہاتھا
Watch how his life was saved 👏 pic.twitter.com/4g0BIGEfEs
— Santosh Addagulla (@santoshspeed) February 27, 2020
ایک اور ویڈیو جو سوشیل میڈیاپر شیئرکیاگیاتھا‘ وہی نوجوان مسلمانوں کے گھیرے میں دیکھائی دیتا ہے۔ اس میں سے ایک شخص یہ کہتا ہوا’یہ وہی شخص ہے نہ جو جئے شری رام‘ مسجد جلاؤاور مسلمانوں کے گھروں کو جلاؤ“ کے نعرے لگارہاتھا۔
ہم نے اس کو فسادیوں کے چنگل سے بچایاہے اور ہم نے اس کوہاتھ بھی نہیں لگایاہے۔ اس کو نقصان پہنچائے بغیر ہم پولیس کے حوالے کررہے ہیں“۔
جب اس سے پوچھاگیا کہ تم وہی شخص ہو نہ جس نے نعرے لگائے تھے تو اس نے کہاکہ ”جی ہاں“۔ دونوں ویڈیو میں وہ شخص ایک ہی ٹی شرٹ پہنا ہوا دیکھائی دے رہا ہے