مسلمانوں نے کی پاکستان اور دہشت گروپوں کی مذمت

,

   

مختلف رضاکارانہ تنظیمو ں کے مسلم لیڈرس نے مخالف پاکستان وردہشت گردگروپ نعرے بھی لگائے۔
ممبئی۔مسلم اکثریت والے ممبئی کے علاقے بھینڈی بازار مختلف سیاسی جماعتوں اور رضاکارانہ تنظیموں سے وابستہ ہزاروں مسلمانوں نے پلواماں دہشت گرد حملے کے خلاف اکٹھاہوکر پاکستان اور دہشت گردی کے خلاف نعرے لگائے۔

مختلف رضاکارانہ تنظیمیں کی قیادت کرنے والے مسلمانوں نے ہاتھوں میں قومی پرچم لئے‘ بیانرس تھامے ‘ اور مخالف دہشت گردی اور پاکستان مردہ کے نعروں پر مشتمل پلے کارڈس کے ساتھ محمد علی روڈسے ایک جلوس نکالا۔پورے علاقے کو بند کردیاگیاتھا اور ’’ پاکستان مردہ باد‘‘ کے علاوہ’’ ایل ای ٹی مردہ باد‘‘ اور جیش مردہ باد‘ مسعود اظہر مردہ باد‘ حافظ سعید مردہ آباد‘‘ کے نعرے لگائے گئے ۔

صیفی جوبلی اسٹریٹ‘ ہنڈی والی مسجد‘ اور سنی بلال مسجد کے پاس بھی پرامن احتجاجی مظاہرہ پیش کیاگیا جس میں ہزاروں مسلمانوں نے حصہ لیا۔پلواماں حملے میں شہید ہونے والے جوانوں نے میں دو کا تعلق مہارشٹرا سے تھا ‘ قبل ازیں مہارشٹرا حکومت نے مذکورہ سی آر پی ایف جوانوں کے ورثہ کو فی کس پچا س لاکھ ایکس گریشیاء دینے کا اعلان کیا۔

چیف منسٹر دیویندر فنڈناویس نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ’’ شہید جوانوں کے ورثہ کو ہم پچاس لاکھ روپئے ایکس گریشیاء کا اعلان کرتے ہیں اوران کی بازآبادکاری کی ذمہ داری حکومت مہارشٹرا لے گی۔ سواسو کروڑ ہندوستانی ان کی فیملی ہیں‘‘۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کی ممبئی یونٹ جس کی قیادت راج پروہت‘ رام کدم اور دیگر لیڈرس کرتے ہیں کی جانب سے ممبئی کے مختلف علاقوں اور مضافات میں پاکستان اور دہشت گردانہ حملے کے خلاف احتجا ج کیاگیا۔

مہارشٹرا کانگریس چیف اشوک چوہان ‘ ممبئی کانگریس صدر سنجے نیروپم نے پارٹی ہیڈکوارٹر اور مختلف علاقوں میں شہید جوانوں کی یاد میں تعزیتی اجلا س منعقد کئے اورحکومت ہند سے مطالبہ کیا کہ وہ دہشت گرد گروپوں کے خلاف سخت کاروائی کرے۔