مسلمانوں کو تعلیم سے محروم کرنے کی منظم سازش

   

پری میٹرک اور مولانا آزاد اسکالرشپ کی برخواستگی پر تقی حسین کا ریمارک

محبوب نگر /14 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) پری میٹرک اسکالرشپ اور مولانا آزاد فیلوشپ کی برخواستگی سے صاف ظاہر ہے کہ حکومت آر ایس ایس ایجنڈہ پر عمل پرا ہے ۔ مسلمانوں کو ملک کا دوسرا شہری بنانے کے عزائم کی تکمیل کی سمت یہ بھی ایک قدم ہے ۔ مسلمانوں کو تعلیم سے محروم کرنے کی یہ ایک بڑی سازش ہے ۔ ان خیالات کا اظہار صحافی و سماجی جہد کار تقی حسین تقی نے اپنے صحافتی بیان میں کیا ۔ مسلمان گذشتہ کے مقابل اب تعلیمی میدان میں آگے بڑھ رہے ہیں ۔ سیول سرویسیز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں میں نمائندگیاں حاصل کر رہے ہیں ۔ جس سے آر ایس ایس میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ افسوس اس بات پر بھی ہے کہ اپوزیشن کانگریس بھی تماشائی بنی ہوئی ہے ۔ دیگر سیکولر جماعتیں بھی لب کشائی کی ہمت نہیں کر پارہے ہیں ۔ انہو ںنے مسلم دانشوروں ، مفکرین ، سیاسی و سماجی قائدین سے اپیل کی کہ وہ متحدہ و لائحہ عمل کے ساتھ آگے آئیں ۔ حکومت کی سازشوں کو سمجھیں اگر ہم نے بروقت قدم نہیں اٹھایا تو اس ملک کے دوسری درجہ کے شہری بننے سے ہمیں کوئی روک نہیں سکے گا ۔