مسلمانوں کو مکان کرایہ پر نہ دیں ، جئے پور میں مہم

   

جئے پور : ملک بھر میں جاری مخالف مسلم رجحان کے ایک اور معاملہ میں راجستھان کے جئے پور کے علاقہ میں مخصوص مہم شروع کردی گئی ہے ۔ پوسٹرس کے ذریعہ مقامی لوگوں کو ترغیب دی جارہی ہے کہ مسلمانوں کو مکان یا دوکان کرایہ پر دینے سے گریز کریں اور ان کو جائیدادیں فروخت نہ کریں ۔ آج جئے پورپولیس نے ایسے پوسٹرس کو ہٹادیا جن پر تحریر تھا کہ ہندو متحد ہوجائیں اور مسلم جہاد کے خلاف کھڑے ہوجائیں ۔ پولیس نے کوئی کیس درج نہیں کیا ۔