مسلمانوں کو پاکستان ہجرت نہ کرنے کی سزا دی جارہی ہے : اعظم خان

   

لکھنؤ۔ 20 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) اُترپردیش کے سماج وادی پارٹی رکن پارلیمنٹ اعظم خان نے ہفتہ کو ہجومی تشدد کے واقعات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعات دراصل 1947ء میں ہندوستانی مسلمانوں کی پاکستان نہ جانے کا انتقام ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے اجداد نے اس لئے پاکستان ہجرت نہیں کی کیونکہ مولانا آزاد، جواہر لال نہرو، سردار پٹیل اور مہاتما گاندھی جیسے قائدین نے مسلمانوں سے وعدے کئے تھے۔