مسلم خواتین کو دھمکانے والا بجرنگ داس گرفتار

   

لکھنؤ : اترپردیش میں نفرت کا پرچار کرنے والا بجرنگ منی داس جس نے مسلم خواتین کو ریپ کی دھمکی دی تھی، اسے گرفتار کرلیا گیا۔ ریاستی دارالحکومت سے 100 کیلو میٹر دور سیتاپور سے بجرنگ کو پولیس نے حراست میں لیا ۔ وہ خیرآباد میں مہارشی شری لکشمن داس آشرم کا سربراہ بتایا جاتا ہے۔ اس نے 11 روز قبل 2منٹ کی ویڈیو تقریر میں مسلم خواتین کو نت نئی دھمکیاں دی تھیں۔ قومی کمیشن برائے خواتین نے اس کا سخت نوٹ لیا اور فوری کارروائی پر زور دیا تھا۔ کمیشن نے کہا تھا کہ پولیس اس طرح کی دھمکیوں پر خاموش تماشائی نہیں رہ سکتی۔