مسلم لیگ کے ساتھ آ ر ایس ایس کے بات چیت کی شروعات کردی ہے۔ برطرف لیڈر کے ایس حمصہ

,

   

مسلم لیگ کے ریاستی جنرل سکریٹری پی ایم اے سلام نے ان دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہاتھا کہ ان کی پارٹی سکیولر ہے اور اس کا آر ایس ایس کے ساتھ کوئی میل نہیں ہے۔


تھرویننتھام پورم۔ مسلم لیگ کے برطرف اسٹیٹ سکریٹری کے ایس حمصہ نے اتوار کے روز کہاکہ مسلم لیگ رکن اسمبلی اور کیرالا آر ایس ایس قیادت کے درمیان میں ایک ملاقات ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ میٹنگ کا انعقاد مسلم لیگ کو لفٹ دھڑے میں داخل کرنا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس سے کیرالا میں طویل مدت کی سیاست میں اس سے بی جے پی کو فائدہ ہوگا۔ حمصہ نے مزیدکہاکہ اس بات چیت کی شروعات کرنے والے آر ایس ایس ہے۔

آر ایس ایس کے اسٹیٹ سکریٹری پی این ایشوران نے ہفتہ کے روزکہاتھا کہ آر ایس ایس نے اپنے رسائی پروگرام کے حصہ کے طور پر مسلم لیگ کے ایک رکن اسمبلی سے بات چیت تھی اوراس بیان کے جواب میں مذکورہ ایم ایل اے نے اس طرح کا خلاصہ کیاہے۔

آر ایس ایس لیڈر نے یہ بھی کہاتھا کہ مسلم لیگ ایک سکیولر سیاسی جماعت ہے اور دہشت گردی کی سرگرمیوں کے خلاف ہے لیکن انہوں نے مزید کہاکہ ان کے کچھ فرقہ وارانہ مفادات ہوں گے۔

مسلم لیگ کے ریاستی جنرل سکریٹری پی ایم اے سلام نے ان دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہاتھا کہ ان کی پارٹی سکیولر ہے اور اس کا آر ایس ایس کے ساتھ کوئی میل نہیں ہے۔

پارٹی کی ریاستی قیادت کو مسلسل نشانہ بنانے کے پیش نظر حمصہ کو پارٹی سے برطرف کردیاگیاہے‘ اس کے علاوہ حمصہ نے ریاست کے تمام طاقتور جنرل سکریٹریوں اورسابق منسٹر پی کے کونہالی کوٹی کو بھی نشانہ بنایا ہے جس پر پارٹی کے کیرالا یونٹ پر کافی دب دبا ہے۔

معزول لیڈر نے تاہم کیاہے کہ آر ایس ایس کی قیادت نے کونہالی کوٹی کے ساتھ نہیں بلکہ دوسرے لیڈر کے ساتھ بات چیت کی ہے۔