حیدرآباد۔ 3 اگست (راست) جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر سیاست کو پولیس اسٹیشن منگل ہاٹ کا مراسلہ موصول ہوا جس میں 60 سالہ مسلم نعش کی تدفین کی درخواست کی گئی۔ ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خاں کی ہدایت پر نعش حاصل کرکے قبرستان کوکٹ پلی میں تدفین عمل میں لائی گئی۔ نماز جنازہ مولانا سید خواجہ معز الدین اشرفی نے پڑھائی جبکہ مولانا سید حفیظ امام و خطیب مسجد کشن باغ نے دعائے مغفرت کی۔ اس موقع پر بشریٰ تبسم صاحبہ نے کہا کہ علماء کے نزدیک اپنی زندگی میں اپنی قبر تیار کرکے رکھ لینا ناپسندیدہ عمل ہے۔ سید عبدالمنان محمد عبدالجلیل نے ملت فنڈ میں تعاون کرنے والوں کیلئے دعا کی کہ اللہ پاک ان کو دنیا اور آخرت دونوں میں اس کا اجر عطا فرمائے، آمین۔ محمد عبدالطاہر مسجد سرور کونین ؐ نے ورثاء کے لئے دعا کی کہ وہ جہاں بھی ہوں اللہ پاک ان کو صبر عطا فرمائے آمین۔ مرحوم کی شناخت محمد خواجہ پاشا ولد محمد عثمان عمر 60 سال ساکن آصف نگر کی حیثیت سے ہوئی۔ محمد نوید، پروین بیگم، شاہین بیگم اور نسرین بیگم نے ادارہ سیاست پہنچ کر جناب زاہد علی خاں کا شکریہ ادا کیا۔