مسلم نوجوان اب نئے پروں سے پرواز کریں:ڈاکٹر حسین

   

نئی دہلی؍فاربس گنج: ملک کے شاہینوں سے نئی پرواز کی اپیل کرتے ہوئے ایم بی آئی ٹی کے پرنسپلپروفیسر ڈاکٹر راشد حسین نے کہا کہ ملک کے مسلمانوں اور خاص طور پر مسلم نوجوانوں کو چاہئے کہ نئے پر کے ساتھ پرواز کرنا سیکھیں اور علاقے میں معیاری اسکول، کالج کی بنیاد رکھیں۔ یہ بات انہوں نے رامپور،فاربس گنج کے نیو کریڈیبل پبلک اسکول میں مدارس،اسکول کے اساتذہ، دانشوران اور سماج کے سرکردہ افراد کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ علاقے میں مدارس کی تعداد ٹھیک ٹھاک ہے ، معیار بلند کرنے کی ضرورت ہے لیکن موجودہ حالات کے پیش نظراسکول، کالج اور یونیورسٹی قائم کرنے کی ضرورت ہے ۔ اس ضمن میں علاقے کے اساتذہ، والدین اور صاحب ثروت افراد کو آگے آناچاہئے ۔ انہوں نے کہاکہ جس طرح شاہین اپنے کند پر کو نوچ ڈالتا ہے اور نئے پر کے ساتھ پرواز کرتا ہے اسی طرح ملک کے مسلم نوجوانوں کو فرسودہ روایات کو ترک کرکے نئے پر کے ساتھ پرواز کرنا سیکھنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ جب تک ملت کے نوجوان آگے نہیں آئیں گے اس وقت تک ملک کی فلاح و بہبود ممکن نہیں ہیں۔
مفتی شکیل احمد قاسمی شیخ الحدیث جامعہ لطیفیہ سردار شہر راجستھان نے صدارت کرتے ہوئے چھوٹے بچوں کو علاقے میں ہی تعلیم حاصل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہاکہ شوال کا مہینہ ہے اور بڑی تعداد میں یہاں سے چھوٹے بچے ملک کے دوردراز علاقے میں حاصل کرنے جاتے ہیں جس سے کئی طرح پریشانیاں درپیش ہوتی ہے اور کئی جگہ بچہ اسمگلنگ معاملے میں پھنس جاتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مولانا آس محمد سے کہا کہ آپ کا مشن اور اپ جس انداز سے اسکول چلا رہے ہیں اسلامی سکول یہ وقت کی اہم ضرورت ہے یہ بڑے بڑے شہروں میں تو خوب ہے لیکن ہمارے اس علاقے میں نہیں ہے اس لیے اپ نے بڑا کام کیا ہے اس میں ہمت سے کام لیتے رہیں پریشانیاں ہیں تو آپ کو ہمت نہیں ہارنا ہے ۔
مہمان اعزازی مولانا عثمان ندوی نائب مہتمم دارالعلوم نور الاسلام جلپا پور نیپال نے مولانا الیاس کے یاد سے نسبت کرتے ہوئے بتایا کہ یہاں تو پورا آس محمد ہے اور اپنے نام کے اعتبار سے ہمیں پوری امید ہے آپ محنت کرتے رہیں اور اپنے اپ کو کھپا دیں کیونکہ جو انسان اپنے خون کو جلاتا ہے وہی کامیاب ہوتا ہے اور وہی کچھ کر گزرتا ہے ۔
اس مجلس کے سرپرست مفتی عبدالرشید قاسمی ناظم جامعۃ الصالحات ننکار رام پور نے کہا کہ مولانا اس محمد اور میرا تعلق چولی دامن کی طرح ہے کہ میں ان سے دنیاوی تعلیم میں کچھ مشورے لیتا ہوں اور یہ مجھ سے دینی تعلیم میں اور ہم دونوں مل کر ادارہ چلا رہے ہیں یہ بڑی اہم بات ہے کہ ہم دونوں مل جل کر رامپور کی سرزمین پر کام کر رہے ہیں۔خادم ترجمہ قران مولانا نثار ندوی نے بھی بتایا کہ ہمارا تعلق قران سے جڑنا چاہیے اور قران کے بغیر ہماری زندگی نہیں ہو سکتی اس لیے ہمارا تعلق قرآن سے مضبوط ہونا چاہئے ۔