مسلم نوجوان کی طرف سے بطور عطیہ دی گئی زمین پر گاؤشالہ کا افتتاح

   

مظفر نگر 11 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں ایک مسلم نوجوان کی طرف سے بطور عطیہ دی گئی زمین پر تعمیر کردہ ایک گاؤشالہ اور بے سہارا عمر رسیدہ افراد کے لئے رہائش گاہ (اولڈ ایج ہوم) کا افتتاح عمل میں آیا۔ پرقاضی ٹاؤن میں دو بیگھا اراضی پر گاؤشالہ تعمیر کی گئی۔ ایک مسلم نوجوان شربت علی نے چند سال قبل اس اراضی کا عطیہ دیا تھا۔ ہنومان دام کے مہنت سوامی کشیون اور مہاراج نے ان عمارتوں کا افتتاح کیا۔