مسلم پرسنل لاء بورڈ پر پابندی عائد ہونی چاہئے

,

   

وزیرمملکت محسن رضا کا ملک کے مسلمانوں کی سرکردہ تنظیم پر مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کاسنگین الزام‘ پابندی کے لئے حکومت کی سفارش بھیجنے کا بھی عندیہ

لکھنو۔وزیر مملکت برائے اوقار واقلیتی امور محسن رضا نے ایک مرتبہ پھر کل ہند مسلم پرسنل لاء بورڈ کونشانے پر لیاہے۔ملک کی سرکردہ ملی تنظیم پر انہوں نے نہ صرف سنگین الزامات لگائے ہیں بلکہ اس پر پابندی لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے یہ عندیہ بھی دیا ہے کہ وہ خود اس کے لئے حکومت سے سفارش کریں گے۔

وزیرمملکت محسن رضا نے ایک صحافی سے بات کرتے ہوئے (جس کا ویڈیو انقلاب کے پاس ہے)اس بات پر شدید برہمی کی ہے کہ طلاق ثلاثہ کے خلاف کل ہند مسلم پرسنل لاء بورڈ نے سپریم کورٹ سے رجوع کیاہے۔

انہو ں نے بورڈ کے فیصلے کو بالواسطہ مسلم خواتین کے ساتھ غداری قراردیتے ہوئے انہیں پریشانیوں میں مبتلارکھنے کی چال بتایاہے۔ محسن رضا یہیں نہیں رہے بلکہ بورڈ پر ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے تک کا الزام لگایادیا۔

محسن رضا نے کہاکہ ملک کی خفیہ ایجنسیوں نے اپنی تفتیش میں کہا ہے کہ سیمی پر خواہ پابند ی ہو مگر اس کے عہدیدارن وکارکنان پاپولر فرنٹ آف انڈیا(پی ایف ائی) اور یہاں تک مسلم پرسنل لاء بورڈ میں رہ کر ملک مخالف سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اسلئے میرا ماننا ہے کہ سیمی کی طرح مسلم پرسنل لاء بورڈ پر بھی پابندی عائد ہونی چاہئے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر ضرورت ہوئی تو وہ خود بھی اس پر پابندی عائد کرنے کے لئے حکومت سے سفارش کریں گے۔

محسن رضا کا کہنا ہے کہ سیمی پر بھلے ہی پابند ہو مگر اس کی نظریات کے حامی لوگ پی ایف ائی اور پرسنل لاء بورڈ میں ہیں۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی حکومت ایسی تمام تنظیموں کو نے نقاب کررہی ہے اور آگے بھی کرے گی۔ کوئی بھی انسا ن ہو یاتنظیم ملک کے خلاف سرگرمی چلائے گاتو اسے انجام بھگتنا ہوگا۔

انہوں اس کا”ٹکڑے ٹکڑے گینگ“ سے موزانہ کرتے ہوئے کہاکہ یہ تنظیم کوئی مختلف نہیں۔ محسن رضا نے اپوزیشن جماعتوں کانگریس اورسماج وادی پارٹی کو بھی آرے ہاتھوں لیا اور راہول گاندھی کے کیرالا سے انتخاب لڑنے کے پیچھے کی منشال پر سوال کھڑے کرتے ہوئے ان پر ایک طرح سے پی ایف ائی سے ساز باز کا الزام لگایا۔محسن رضا پہلے ہی پی ایف ائی پر پابندی عائد کرنے کی مانگ کرچکے ہیں۔

جس کے لئے ریاستی وزیرداخلہ داخلہ سے انہوں نے سفارش بھی کی ہے۔

یوگی کابینہ میں واحد مسلم وزیر محسن رضاپہلے کئی مرتبہ مسلم پرسنل لاء بورڈ پر مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام لگاچکے ہیں۔اس کی فنڈنگ پر بھی انہوں نے سوال اٹھایا ہے۔

حالانکہ وہ اپنے الزامات کے تعلق سے کوئی ثبوت پیش کرنے سے قاصر ہیں۔