مشتبہ طور پر جھلس جانے والی خاتون کی موت

   

حیدرآباد۔/7 ستمبر، ( سیاست نیوز) شہر کے نواحی علاقہ بابل ریڈی نگر میں ایک خاتون مشتبہ طور پر جھلس کر فوت ہوگئی۔ مائیلار دیوپلی پولیس کے مطابق 24 سالہ خاتون ایشوریہ جو 2 ستمبر کو پکوان کے دوران مشتبہ طور پر جھلس کر شدید متاثر ہوگئی جسے فوری دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی۔ ایشوریہ بابل ریڈی نگر علاقہ کے ساکن سدھو کی بیوی تھی۔ جو 2 ستمبر کو اپنے مکان میں پمپ کے اسٹو پر پکوان کررہی تھی کہ اس دوران وہ اسٹو کی مہیب آگ کی لپیٹ میں آگئی اور شدید زخمی ہوگئی تھی جو علاج کے دوران فوت ہوگئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔